3361
phenomenon green ecosystem Water 녹색 plant nature screenshot 밤 night 자연 식물 biome tree
لاکھ دوری ہو مگر عہد نبھاتے رہنا جب بھی بارش ہو میرا سوگ مناتے رہنا تم گئے ہو تو سر شام یہ عادت ٹھہری بس کنارے پہ کھڑے ہاتھ ہلاتے رہنا جانے اس دل کو یہ آداب کہاں سے آئے اس کی راہوں میں نگاہوں کو بچھاتے رہنا ایک مدت سے یہ معمول ہوا ہے اب تو آپ ہی روٹھنا اور آپ مناتے رہنا تم کو معلوم ہے فرحت کہ یہ پاگل پن ہے دور جاتے ہوئے لوگوں کو بلاتے رہنا فرحت عباس شاہ (کتاب: شام کے بعد - دوم)